44

کلفٹن میں غیرملکیوں سے ڈالرز چھیننے کے واقعے کا مقدمہ درج

[ad_1]


کراچی:

درخشاں پولیس نے سی ویو پر تلاشی کے بہانے غیر ملکی شہریوں سے ڈالرز چھیننے کا مقدمہ پولیس کو اطلاع دینے والے شہری کی مدعیت میں درج کرلیا۔

کلفٹن پولیس کو مدعی مقدمہ ثنااللہ نے بیان دیا کہ وہ شاہ رسول کالونی کا رہائشی ہے اور 27 اکتوبر کو اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب مین سی وی روڈ اے کے خان پارک پہنچا تو دیکھا ایک سلور رنگ کی سوئفٹ کار کے پیچھے 2 لڑکے اور ایک لڑکی جو کہ غیر ملکی معلوم ہوتے تھے کار کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کار کے دروزازہ پکڑ پر لٹکا ہوا تھا جسے کار والے ساتھ گھسیٹتے ہوئے لے جارہے تھے، اسی دوران کار کے اندر بیٹھے ہوئے شخص نے لات مار کر لٹکے ہوئے شخص کو نیچے گرا دیا اور وہ اپنی کار میں فرار ہوگیا۔

مدعی نے کہا کہ میں نے ان غیر ملکیوں سے واقعے سے متعلق معلوم کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پولینڈ کے شہری ہیں اور مسلم کمرشل ایریا ڈیفنس فیز 5 میں قائم عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کلفٹن میں غیرملکیوں سے لوٹ مار، ملزمان ڈالر اور قیمتی اشیا لے کرفرار

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں نے انہیں بتایا کہ وہ خریداری کے لیے پیدل ہائپر اسٹار جا رہے تھے کہ سیکیورٹی کی وردی میں ملبوس کار میں سوار 2 افراد نے ہمیں روک کر خوفزدہ کر کے تلاشی لی اور ہمارے پرس چیک کیے، ان میں ٹوٹل 1085 ڈالرز نکال کر فرار ہوگئے۔

مدعی کے مطابق اس واقعے کے بعد میں نے ان کے موبائل فون پر مدد گار 15 پر اطلاع دی اور اس دوران مدد گار پولیس کو اپنا موبائل فون نمبر درج کرایا۔

پولیس نے مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں نامعلوم کار سوار ملزمان کے خلاف مقدمہ 624 سال 2024 بجرم دفعہ 382 چونتیس کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا تاہم انویسٹی گیشن پولیس اب تک غیر ملکی باشندوں کو لوٹنے کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کا سراغ نہیں لگا سکی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں