[ad_1]
شہر میں ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 65 سالہ عبدالغنی کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
ملیر کالا بورڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈاکس کے علاقے فشری کالا پانی سمندر میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سمندر سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ محب اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ باغ کورنگی صائمہ ایونیو کے قریب کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر 40 سالہ شبیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ۔
[ad_2]
Source link