[ad_1]
گلبہار فردوس کالونی لال مسجد کے قریب پولیس اہلکار نے مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔
گلبہار کے علاقے فردوس کالونی لال مسجد کے قریب پولیس اہلکار نے مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار ندیم احمد نے بتایا کہ فریئر ٹریفک سیکشن میں تعینات پولیس اہلکار بابر ثنا ٹاور کے عقب میں گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی اور کچھ فاصلے پر ایک اور شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار بابر ڈاکوؤں کے تعاقب میں وہاں پہنچ گیا اور ان پر اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کر دی۔
تاہم، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور اس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر شواہد جمع کرنے کے بعد ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیں۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت 25 سالہ جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار بابر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
[ad_2]
Source link