34

فخر زمان کی مشکلات جلد آسان ہونے کا امکان

[ad_1]

سابق کپتان بابراعظم کے ٹیم سے ڈراپ ہونے سے متعلق بیان اور دورہ آسٹریلیا سے باہر کیے جانے کے بعد اوپنر فخر زمان کی مشکلات آسان ہونے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپنر کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں انکی ٹیم میں شمولیت جلد متوقع ہے۔
نو منتخب کپتان محمد رضوان نے اوپنر کیلئے آواز بلند کی ہے جس پر بورڈ نے بھی نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس پیشرفت سے پتہ چلتا ہے کہ پی سی بی فخر کی واپسی کیلئے غور کررہا ہے، جس سے بورڈ کیساتھ فخر زمان کے موقف میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

مزید پڑھیں: فخر زمان نے ‘سایا گروپ’ سے علیحدگی اختیار کرلی

قبل ازیں بابراعظم کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بیان دیا تھا جس پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں