[ad_1]
پاکستان کے دورے پر آئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردت کے دوران چرائی گئی چیزوں کی تفیصلات سامنے آگئیں۔
انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے گھر چوری اسوقت ہوئی جب وہ دورے پاکستان پر موجود تھے جبکہ انکی اہلیہ اور بچے اس دوران گھر میں ہی مقیم تھے۔
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔
مزید پڑھیں:
انگلش کرکٹر نے لکھا کہ شکر ہے چوری کی واردات کے دوران اہل خانہ کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیا کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے۔
[ad_2]
Source link