33

میٹا کا واٹس ایپ میں نئے اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

[ad_1]

 

پیغام رسانی کا مقبول پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جو اے آئی سے منسلک ہے۔ اس فیچر کو چیٹ میموری فار میٹا اے آئی کا نام دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں اس فیچر کا مقصد چیٹ بوٹ کے ساتھ صارف کے تعامل کو مزید تقویت دینا ہے۔ فی الحال واٹس ایپ کی یہ اپ ڈیٹ صرف بیٹا ورژن پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس سے قبل میسجنگ پلیٹ فارم نے وائس چیٹ موڈ متعارف کرایا تھا جس کی مدد سے صارفین میٹا اے آئی سے ٹائپ کرنے کے بجائے بول کر رابطہ کر سکیں گے۔ اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے لے کر جانے والا ہے۔

میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد رکھے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہیں۔ اس معلومات میں صارف کی ویجیٹیرین کی حیثیت، سالگرہ، ترجیحی گفتگو کا انداز اور یہاں تک کہ مشاغل بھی شامل ہونگے۔

ان تفصیلات کو یاد رکھنے سے میٹا آئی متعلقہ تجاویز بھی دے سکتا ہے جبکہ صارف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا نوٹیفکیشن بھی بھیج سکتا ہے۔

 

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں