41

انڈونیشیا میں آئی فون 16 پر پابندی عائد

[ad_1]

 

انڈونیشیا میں پروڈکشن کے حوالے سے ضرورت پوری کرنے میں ناکامی کے بعد نئے لانچ ہونے والے ایپل آئی فون 16 پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت صنعت کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کی طے شدہ پیداوار میں کمی کے بعد اس  پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

پابندی کے بعد اب کمپنی کو ملک میں اپنے فونز کی دوبارہ فروخت کے لیے تھرڈ پارٹی پر انحصار کرنا ہوگا۔

ایپل کے موجودہ آپریشنز نے ابھی تک وزارت کی اس ضرورت کو پورا نہیں کیا ہے جس میں یہ بھی تھا کہ درآمد شدہ آلات کے 40 فیصد اجزاء مقامی طور پر حاصل کیے جائیں۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایپل کو مقامی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور آئی فون کی پیداوار میں انڈونیشیائی مواد کو مربوط کرنے کی ضرورت درکار تھی۔

واضح رہے کہ ایپل کی انڈونیشیا میں صارفین کی بڑی مارکیٹ ہے جہاں 30 سال سے کم عمر کے 100 ملین سے زیادہ افراد ہیں جن کی اعلیٰ درجے کے اسمارٹ فونز کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں