40

شہری کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، لاش کی باقیات بھی برآمد

[ad_1]


RAWALPINDI:

مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش کی باقیات بھی برآمد کرلیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لین دین کے تنازع پر رشید کو قتل کر کے اس کی لاش کو چھپا دیا تھا۔

رواں سال جولائی میں مقتول کے اغواء کا مقدمہ مندرہ پولیس نے درج کیا تھا، ملزم غلام عباس نے دوران تفتیش قتل کر کے لاش کو چھپانے کا انکشاف کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش کی باقیات برآمد کرلیں، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں