[ad_1]
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 11 سالہ شمس اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا بلدیہ حب ریور روڈ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ جمیل کے نام سے کی گئی جو کہ بس کی چھت پر سوار تھا کہ سڑک پر گر گیا اور اس دوران عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی ۔
[ad_2]
Source link