32

سابق اے ایس پی شہربانو کو ویمن ٹیم کا اہم عہدہ ملنے کا امکان

[ad_1]

لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔

سابق ڈپٹی کمشنر سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا، جس عربی خطاطی والا لباس پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ الیون کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکی

پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں