[ad_1]
1992 میں اوزون سطح کی بحالی کے آغاز کے بعد سے متاثرہ فضا کی اوزون تہہ میں سوراخ مزید چھوٹا ہوگیا ہے۔
نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ سوراخ ہر سال انٹارکٹک کے اوپر جنوبی قطب پر موجود ہے اور پچھلے سالوں کے مقابلے میں یہ بہت چھوٹا ہورہا ہے ۔
این او اے اے اور ناسا کے سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ اوزون کی تہہ 2066 تک مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
ناسا کی اوزون ریسرچ ٹیم کے رہنما پال نیومین نے کہا کہ 2024 کا انٹارکٹک سوراخ 2000 کی دہائی کے اوائل میں نظر آنے والے اوزون کے سوراخوں سے چھوٹا ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں ہم نے جو بتدریج بہتری دیکھی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوزون کو تباہ کرنے والے کیمیکلز کو روکنے والی بین الاقوامی کوششیں کام کر رہی ہیں۔
[ad_2]
Source link