34

وزن کمی کی سرجری نوعمروں میں طویل مدتی فوائد کا باعث بن سکتی ہے

[ad_1]

 

ایک حالیہ مطالعے میں پایا گیا ہے کہ شدید مُٹاپے کے شکار نوعمروں میں وزن میں کمی کی سرجری طویل مدتی صحت کے فوائد کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین نے پایا کہ وزن کم کرنے والی سرجری بالغوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا بہترین انتظام کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ نتائج ایک 18 سال پر مبنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب  سے 29 ملین ڈالرز فنڈڈ کردہ مطالعے پائے گئے۔

یہ مطالعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوا ہے۔ محققین نے یہ بھی کہا کہ بعض ادویات اور سرجری کے طریقوں کے فائدہ مند اور خطرات کے بارے میں بھی جاننا ضروری ہوتا ہے کیونکہ وہ شدید مُٹاپے کے شکار نوجوانوں کی مدد کر بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

مطالعہ کے پرنسپل تفتیش کار اور شکاگو کے لوری چلڈرن اسپتال کے سرجن ان چیف ڈاکٹر تھامس انگے نے کہا کہ یہ نتائج ضروری ہیں کیونکہ نوعمروں میں شدید مُٹاپے کے مؤثر علاج کے اختیارات نایاب ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ تاہم اگر صحیح سرجری کے ذریعے علاج کروایا جائے تو کئی طویل مدتی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہ یہ نتائج ان معالجین اور خاندانوں کے لیے انمول ہیں جو مُٹاپے کا سامنا کرنے والے نوعمروں کی مدد کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

سرجری کے طریقوں کے فائدہ مند اور خطرات کے بارے میں بھی جاننا ضروری ہوتا ہے۔ 

 

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں