50

بونیر میں بریک فیل ہونے سے مسافر وین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

[ad_1]


BUNER:

 

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصلی چغرزئی میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے پک اپ گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کی تحصیل چغرزئی میں بریک فیل ہونے کے بعد مسافر گاڑی گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔

 

حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے زخمیوں کو علاج اور میتوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور وین حادثہ میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار جبکہ مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کیلیے دعا کی۔

 

اس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی نے زخمیوں کیلیے نیک خواہشات اور اُن کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں