[ad_1]
کراچی:
جنوبی سوڈان کی بلائنڈ پریمیئر فٹبال لیگ تیزی سے مقبولیت پانے لگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان، برکینا فاسو، ایتھوپیا، کینیا، موزمبیق اور یوگنڈا میں غیر سرکاری تنظیم لائٹ فار دی ورلڈ کے تعاون سے نابیناؤں کے لیے شروع ہونے والی فٹبال لیگ تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
لیگ میں چار ٹیمیں شامل ہیں جس میں زیادہ ترکھلاڑیوں کی عمریں 20 سال جبکہ سب سے کم عمر کھلاڑی 15 برس کا ہے۔
کیٹربلائنڈ فٹ بال کلب کے کپتان جمی اگست 2012 میں بینائی سے محروم ہونے کے بعد فٹبال کو خیرباد کہنے پر مجبور ہوگئے تھے لیکن انہوں 2020 میں فٹبال کے شوقین نابینا ساتھی ڈھونڈ نکالے اور ان کے لیے بلائنڈ فٹبال کا آغازکیا۔
شاندار ڈربلنگ کی صلاحیت کی وجہ سے میسی کے لقب سے پکارے جانے والے جمی کا کہنا ہے کہ بلائنڈ فٹبال کی ابتدا کرکے بہت خوشی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس تجربے سے بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں دوبارہ فٹ بال کھیلوں گا، نئے نابینا فٹبالر دوستوں سے ملنا بہت مسرور کن ہے۔
[ad_2]
Source link