39

کراچی: اندھی گولیاں لگنے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی

شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 4 نمبر مومن آباد جنرل اسپتال کے قریب گولی لگنے سے 8 سالہ طوبیٰ زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ لیمارکیٹ جونا مارکیٹ نگار سینما کے قریب گولی لگنے سے 28 سالہ عبدالولی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے بتائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں