38

ایشیاکپ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹرائلز شروع

[ad_1]

آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل) ایشیاکپ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹرائلز شروع ہوگئے۔


اے ایف ایل ایشیاکپ 6 سے 8 دسمبر ویتنام میں کھیلا جائے گا، جس میں ویمنز اور مینز ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 پاکستان اے ایف ایل ٹیم کیلئے ملک بھر سے 60 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ ٹریننگ کیمپ کیلئے 24 خواتین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن اے ایف ایل ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

پاکستان اے ایف ایل کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار، ڈائریکٹر ویمن عرفان خان اور چیف سلیکٹر عابد حسین و دیگر آفیشلز نے ٹرائلز لیے۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں