33

کے ایم سی کے فٹبال کوچ کی لاش چھپانے کے مرتکب دو ملزمان گرفتار

[ad_1]


کراچی:

کے ایم سی کے فٹبال کوچ کی لاش چھپانے کے مرتکب دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا بھی سراغ لگا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز5 توحید کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی تیسری منزل سے کے ایم سی کے فٹبال کوچ غنی الرحمٰن کی تین روزپرانی لاش ملی تھی۔

 واقعے کا مقدمہ مقتول کے بیٹے زبیرخان کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی۔

کلفٹن پولیس نے مقتول غنی الرحمان کی لاش کو چھپانے کے مرتکب دو ملزمان سورۃ الرحمن ولد سیف الرحمان اورنواب خان ولد انرخان کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول غنی الرحمن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رضا کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان مقتول کے دوست تھے اور جائے وقوع کے مقام کو باہمی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے مقتول کی لاش کوقتل کے اگلے روز باوجود جاننے کے چھپایا۔

مذکورہ واقعہ 26 اکتوبرکوکلفٹن کے علاقے توحید کمرشل میں واقع ایک عمارت کے تیسرے فلورپرپیش آیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں