[ad_1]
لاہور:
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبے میں تخریبی عمل کے منصوبے کو ناکام بنانے پر محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)، ایف سی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور دو کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے دہش تگردوں کی بڑی تخریب کاری ناکام ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں، جس پر مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کی نشان دہی پر راہشام اور ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ 5 سے 7 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
[ad_2]
Source link