47

اٹک: سالوں کی سابقہ بہنوئی کے ولیمے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

[ad_1]

اٹک میں مارکی میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارکی میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طلاق کا شاخسانہ ہے جس میں سالوں نے اپنے سابقہ بہنوئی کے ولیمے کی تقریب کو نشانہ بنایا۔

بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

تھانہ سٹی نے پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں