46

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

[ad_1]


MELBOURNE:

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔

بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔

اسکواڈ

پاکستان: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین

آسٹریلیا: میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں