[ad_1]
کراچی:
جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔
مینیجر اجمل خان لودھی، کوچز اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن کامران اشرف کی زیر نگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے ساتھ پنالٹی کارنرز پش سمیت مختلف ڈرلز میں بہتری لانے پر توجہ دی گئی۔
معاون یاسر اسلام کے ساتھ ابوذر امراؤ ویڈیو اینالسٹ ڈاکٹر مبشر فزیو تھراپسٹ بھی مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔ ٹیم منیجر اجمل خان کے مطابق صبح کے سیشن میں فزیکل فٹنس کے ساتھ مختلف ڈرلز پر کام کیا گیا۔
شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کوتین مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ٹریننگ پلان کی گئی، کیمپ میں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے پرفارمرز کو بلایا گیا ہے، جونیئر ہاکی ٹیم عمان میں 26 نومبر سے شیڈول جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔
[ad_2]
Source link