71

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 1 ہلاک

[ad_1]


NOSHKI:

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی تاہم اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اُن کی تلاش شروع کردی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے دستی بم اور کلاشنکوف اور بارود ی مواد برآمد ہوا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں