50

کراچی: گارڈن سے حساس ادارے کا جعلی اہلکار گرفتار

[ad_1]


کراچی:

گارڈن پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گارڈن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو روکا تو اس نے خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا تاہم پولیس نے شک کی بنا پر مزید پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

ملزم نے گاڑی پر اسٹیکر اور فینسی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انیس اصغر کے نام سے کی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی گارڈن پولیس نے حساس ادارے کا جعلی اہلکار گرفتار کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں