[ad_1]
بھارت میں نشے میں دھت ایک شخص نے گھر سے ایک پاؤ آلو گم ہو جانے پر پولیس میں شکایت درج کرادی۔
اترپردیش کے ایک گاؤں منا پُروا کے رہائشی وجے ورما نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ انہوں نے گھر میں پکانے کے لیے جو آلو رکھے تھے وہ غائب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کی باقاعدہ تحقیقات کی جائے۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو وجے اپنے مؤقف پر قائم رہے اور پولیس پر گمشدہ آلوؤں کی تلاش کے لیے زور دیتے رہے۔
افسران نے وجے کی پانچ سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنائی جس میں اس کو پولیس پر تحقیقات کے متعلق روز دیتے ہوئے دکھایا گیا۔
افسران نے جب وجے سے پوچھا کہ کیا اس نے شراب نوشی کی ہوئی ہے تو اس نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دن بھر مشقت کرنے کے بعد تھوڑی سی شراب نوشی کی ہے۔ لیکن یہ معاملہ الکوحل کے متعلق نہیں بلکہ گمشدہ آلوؤں کے متعلق ہے۔
وجے ورما کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے پولیس کے بروقت ردِ عمل کی تعریف کی جبکہ کچھ نے ایمرجنسی سروس کے نامناسب استعمال پر تنقید کی۔
[ad_2]
Source link