[ad_1]
پیرو میں میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک اور سات دیگر کھلاڑی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ہوانکایو صوبے کے شہر چلکا میں ایک علاقائی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جس میں ریفری نے خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا تھا۔
کھلاڑی میدان سے باہر جارہے تھے کہ اچانک بجلی گرنے سے 39 سالہ کھلاڑی جوز یوگو ڈی لا کروز میزا موقع پر ہلاک جبکہ 40 سالہ گول کیپر جوآن چوکا لایکٹا شدید زخمی ہوگیا، دیگر چھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے جس میں ایک کھلاڑی ہلاک ہوگیا تھا۔
ایک روز قبل یوگنڈا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
[ad_2]
Source link