29

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار

[ad_1]

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شریک قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔


میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔

نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ کینگروز سے شکست! رضوان نے لب کشائی کردی

نسیم شاہ کی صحتیابی سے متعلق شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلنا ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: یہ ملتان نہیں! ایم سی جی ہے، بیبی۔ کمنٹیٹر کا تبصرہ وائرل

آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسری جانب میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے بالرز کی تعریف کی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ ایکسٹراز کی زیادہ گنتی پاکستان کو مہنگی پڑی، جس میں بالرز نے 17 وائیڈز اور 4 لیگ بائیز کے رنز لٹائے تھے۔

PAK vs AUS: Will Naseem Shah play second ODI after injury in first match?



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں