[ad_1]
انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بنگلادیشی اسٹار شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کا جائزہ لینے کیلئے انہیں طلب کیا ہے۔
بنگلادیشی اسپنر کا ایکشن سمرسیٹ کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا، وہ انگلش کاؤنٹی میں سرے کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ
واقعہ اسوقت پیش آیا جب شکیب الحسن نے میچ کے دوران 9 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے آخری مرتبہ سال 2010-11 سیزن کے بعد انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں حصہ لیا تھا۔ بعدازاں 13 سال بعد واپسی پر انکے ایکشن پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کیا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے
شکیب کی شاندار کارکردگی کے باوجود سرے کی ٹیم سمرسیٹ کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوسکی، انہیں 111 رنز سے ڈرامائی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلادیشی کرکٹر نے میچ میں 63 سے زائد اوورز کروائے۔
[ad_2]
Source link