31

محمد ہریرہ پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

سری لنکا اے خلاف سیریز کیلئے محمد ہریرہ کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔


دونوں ٹیمیں 11 سے 29 نومبر تک اسلام آباد کلب میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں 2 چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچز شیڈول ہیں جبکہ مہمان ٹیم 8 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 2 چار روزہ میچوں کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ 50 اوورز کے میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

ٹیسٹ فاسٹ بولرز محمد وسیم جونیئر اور خرم شہزاد اپنا ری ہب مکمل کرنے بعد اور قائداعظم ٹرافی کے میچز کھیلنے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

 اسکواڈ میں شامل دوسرے ٹیسٹ کرکٹر حسین طلعت ہیں جو پچاس اوورز کی سیریز میں شامل ہیں جبکہ محمد غازی غوری اور احمد صفی عبداللہ پہلی مرتبہ شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔

وائٹ بال اسکواڈ میں عبدالصمد، حیدر علی، معاذ صداقت، محمد حارث، محمد عمران جونیئر اور روحیل نذیر نے اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ اسکواڈ سے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ محمد عمران، سراج الدین اور عبید شاہ پہلی بار شاہینز کی ٹیم میں شامل ہونگے۔ 

پاکستان شاہینز کا ریڈ بال اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سری لنکا اے 9 نومبر کو ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

دریں اثنا، وائٹ بال سیریز کے  کھلاڑی 22 نومبر کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 25، 27 اور 29 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

چار روزہ میچز کیلئے اسکواڈ؛
 

محمد ہریرہ (کپتان) (سیالکوٹ) عبدالفصیح (راولپنڈی)  احمد صفی عبداللہ (فیصل آباد) علی زریاب (لاہور) حیدر علی (راولپنڈی) حسین طلعت (لاہور) کاشف علی (راولپنڈی) خرم شہزاد (فیصل آباد ) محمد غازی غوری (کراچی) محمد رمیز جونیئر (لاہور) محمد وسیم جونیئر (فاٹا)  روحیل نذیر (اسلام آباد) سعد خان (حیدرآباد) اور ثمین گل (فاٹا)۔

50اوورز کے میچز کیلئے اسکواڈ؛

محمد ہریرہ (کپتان) (سیالکوٹ) عبدالفصیح (راولپنڈی) عبدالصمد (فیصل آباد) حیدر علی (راولپنڈی) حسین طلعت (لاہور)  معاذ صداقت (پشاور)، مہران ممتاز (راولپنڈی) محمد حارث (پشاور)  محمد عمران جونیئر (سوات) محمد عمران (بہاولپور) محمد وسیم جونیئر (فاٹا) روحیل نذیر (اسلام آباد) شرون سراج (ملتان) سراج الدین (فاٹا) اور عبید شاہ (لاہور)
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں