59

تیس سالوں سے روزانہ نوڈلز کھانے والا معمر شہری

[ad_1]

 

جاپان کے معمر شہری سوکوسکسائی اویاما کو عرف عام میں انسٹنٹ رامن نوڈلز کے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دن میں کم از کم ایک بار نوڈلز کھانے کی عادت ہے۔

انسٹنٹ نوڈلز جو جاپان میں کپ نوڈلز کے نام سے مشہور ہیں جسکی سیکڑوں مختلف اقسام ہیں۔ یہ جاپان میں اب تک کا سب سے مشہور کھانا ہے اور عملی طور پر ہر کوئی اس خوراک کا دلدادہ ہے۔

لیکن کوئی بھی ان ںوڈلز کا سوکوسکیسائی اویاما سے بڑھ کر دلدادہ نہیں جو 'انسٹنٹ رامین کنگ' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ ایک سابق مصور، اویاما نے اپنا کیریئر ترک کر دیا تاکہ خود کو اس چیز کے لیے وقف کر دیا جائے جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔

انہوں نے خود کو نوڈلز کھا کر ایک پیشہ ور کپ نوڈل کا نقاد کے طور پر منوایا ہے۔ 65 سالہ شہری کا دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے 30 سالوں میں کم از کم روزانہ ایک سرونگ انسٹنٹ نوڈلز اور مجموعی طور پر 10,000 کپ نوڈلز کھاچکے ہیں۔

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں