40

پاپ اسٹار سیلینا کی سب سے زیادہ یادداشتوں کے کلیکشن کا عالمی ریکارڈ

[ad_1]

 

امریکا کے ایک شہری باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں اور اس کی وجہ آنجہانی پاپ اسٹار سیلینا کوئنٹانیلا سے متعلق یادداشتوں کے 1,308 کلیکشنز کا مجموعہ ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے اینڈریو لونگوریا نے لیک جیکسن میں اپنے پاپ اسٹار کے میموریبلیا کے کلیکش کو بڑھایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ثبوت جمع کرائے۔

ادارے کی جانب سے اینڈریو کے کلیکشن کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کوالیفائنگ یادداشت کے 1,308 کلیکشنز کے ساتھ کامیابی سے اعزاز سے نوازا گیا۔

اینڈریو کی اشیا میں البمز، ٹوٹ بیگز، ٹی شرٹس، گڑیائیں، سرکاری طور پر برانڈڈ جینز اور پاپ اسٹار سے جڑیں بہت کچھ اشیا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1997 میں سیلینا کے مداح اس وقت بنے جب گلوکار کی موت کے دو سال بعد ان کی دادی نے انہیں "ڈریمنگ آف یو" کی سی ڈی خرید کر دی۔

انہوں  نے کہا کہ ان کی جمع کرنے کی عادت ان کی دادی سے متاثر ہے جنہوں نے ایلوس کی بھی یادداشتوں کی ایک متاثر کن مقدار جمع کی تھی۔

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں