[ad_1]
QILA SAIFULLAH:
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق تین سال کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد قلعہ سیف اللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا کیس ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سال ملک میں کیسز کی کل تعداد 46 ہوگئی۔ اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، صوبہ سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link