41

موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلیے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

[ad_1]


اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت تمام شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے آج کا دور جدید ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کا دور ہے، ماحولیاتی مسائل جیسے موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی، مٹی کا انحطاط وغیرہ ہماری زرعی پیداوار کو خطرے میں ڈال رہے ہیں زراعت اور ٹیکسٹائل جیسے دیگر اہم شعبوں میں آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کا فائدہ اٹھا کر ہم اقتصادی لچک اور پائیداری کی طرف راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ٹیکسٹائل سپلائی چینز میں شفافیت اور ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے بلاک چین جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدت کا استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان میں ہم اپنی ٹیکسٹائل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی )کو فروغ دینا ہے تاکہ ان ٹیکنالوجیز کو زرعی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں شامل کیا جا سکے۔

شزہ فاطمہ نے کہا آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ شعبہ ملکی برآمدات بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، کسی  بھی ملک کی ترقی میں ہنر مند افرادی قوت کا اہم کردار ہوتا ہے پائیدار ترقی کے لیے حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، موجودہ دور میں ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے جو منصوبوں کی افادیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں