45

کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ایئر لائنز کی پروازیں منسوخی و تاخیر کا شکار

[ad_1]


کراچی:

آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنگل کو کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ائیر لائنوں کی پروازیں منسوخی و تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی دوطرفہ پروازیں پی کے 310اور311 منسوخ کی گئیں جبکہ نجی ملکی ایئرلائن کی کراچی و اسلام آباد کے درمیان پروازیں پی اے 200اور 201بھی کینسل کی گئیں۔

غیرملکی ایئرلائن کی کوالالمپور سے کراچی کی دوطرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوئیں جبکہ قومی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832کو بھی منسوخ کیاگیا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 میں ایک گھنٹے کی تاخیر رہی جبکہ نجی ملکی ایئرلائن سیرین ایئر کی کراچی و اسلام کی پروازوں کے درمیان تین گھنٹے سےزائد کی تاخیر رہی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں