[ad_1]
حیدر آباد:
لطیف آباد میں آوارہ کتے نے چند گھنٹوں میں دس افراد کو بھنبھوڑ ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لطیف آباد میں ایک ہی آوارہ خونخوار کتے نے چند گھنٹوں میں 10 افراد کو بھنبھوڑ ڈالا، آوارہ کتا لوگوں کونشانہ بناتے ہوئے ایک سے دوسرے علاقے میں داخل ہوتا رہا۔
سگ گزیدگی کا شکار ہونے والوں میں ہرعمر کے مردوخواتین اور بچے شامل ہیں، کتے کے کاٹنے کے واقعات لطیف آباد یونٹ نمبردو، چھ، سات اوریونٹ نمبرآٹھ میں پیش آئے۔
کتے کے کاٹے کے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے بھٹائی اسپتال لایا گیا۔
[ad_2]
Source link