40

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سے ہیروئن برآمد

[ad_1]


اسلام آباد:

 

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والی مسافر سے  ہیروئن برآمد کرلی۔ 

 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پرخاتون مسافر مسماۃ مسرت سے 296 گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرلی۔

خاتون نے منشیات  سینے کے ساتھ کپڑوں  اور جوتوں کے تلوں میں چھپا رکھی تھی،  اے ایس ایف لیڈیز اسٹاف نے خاتون مسافر کی جسمانی تلاشی لی تو منشیات برآمد ہوگئی۔ 

ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں