[ad_1]
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے 6 ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسٹیڈیم کی تیاری ہے۔
اسٹیڈیم کی ابتک 6 میں سے 3 ٹاورز کی پرانی لائٹس کو ختم کردیا گیا ہے، موجودہ لائٹس کو مکمل طور پر ہٹانے کے بعد تمام ٹاورز جدید ترین ایل ای ڈی فلڈ لائٹس سے لیس ہوں گے، جو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہو۔
شائقین کیلئے بہتر انتظامات کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فلڈ لائٹس کے ڈیزائن بھی تیار کیے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان
بورڈ اسٹیڈیم میں 2 جدید اسکرینیں لگانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس سے تماشائیوں کو میگا ایونٹ کے دوران حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل سکیں۔
اَپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں کرکٹ میوزیم اور سووینئر شاپ قائم کرنے کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link