[ad_1]
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے سیزن میں 2 ایک مرتبہ پھر پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیجنڈز کو ایک مرتبہ پھر میدان پر دیکھنے والے شائقین کیلئے خوشخبری بالی ووڈ فلم سنگھم اگین کی خصوصی اسکریننگ کے دوران کیا گیا۔
اسکریننگ میں بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن سمیت بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان اور فرنچائز کے مالکان پونیت سنگھ اور امندیپ سنگھ نے بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز آفریدی اجے دیوگن کی ملاقات ویڈیو وائرل
رواں برس جولائی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی تھی جس کی تصاویر و ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا
ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کو دنیا بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہوئی تھی جبکہ 984 ملین سے زائد افراد نے میچز آن لائن مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھے تھے۔
افتتاحی ایڈیشن کے بلاک بسٹر فائنل میں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس کا شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
[ad_2]
Source link