40

راولپنڈی؛ ایکسائز ٹیم پر کار سواروں کی فائرنگ، راہ گیر زخمی

[ad_1]


راولپنڈی:

تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایکسائز ٹیم پر کار سواروں کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایکسائز ٹیم ٹول پلازہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے لیے موجود تھی کہ مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا، گاڑی سوار فائرنگ کرتے فرار ہوئے تو ایکسائز ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

موہڑا مندو کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر غلام نبی زخمی ہوگیا۔ ایکسائز ٹیم نے اعجاز نامی شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزماں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں