29

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل، وکلاء صفائی کی 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی


راولپنڈی:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، وکلا صفائی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی، نیب نے اپنے شواہد مکمل کرلیے، 8 نومبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید خانے سے لایا گیا جب کہ بشریٰ بی بی باہر سے جیل سماعت کے لیے آئیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

اس پر عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کے لیے آٹھ نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ آٹھ نومبر کو عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی اور سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس کے ساتھ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وکلا صفائی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی۔

ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم کے بیان پر 3 مہینے جرح جاری رہی۔ وکیل صفائی 37 ویں سماعت پر جرح مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس نے 20 سماعتوں میں جرح مکمل کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے 14 سماعتوں میں جرح مکمل کی۔

تفتیشی افیسر پر جرح 30 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور تفتیشی افیسر کے بیان پر آج ہی جرح مکمل ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں