[ad_1]
امریکی صدارتی انتخابات میں 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری اسپیچ میں اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے فاتحانہ خطاب میں جہاں اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا وہیں خصوصی طور پر اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بچوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی بڑی محنت کی ہے۔ ہر کڑے وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر میلانیا ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور گال پر بوسہ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کی تعریفوں کے پُل باندھ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خوبصورت اہلیہ اور فرسٹ لیڈی میلانیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بچوں کا بھی زکر کیا اور کہا کہ بچے سب کے اچھے ہوتے ہیں اور میرے بھی بہت اچھے ہیں۔ یہ شاندار بچے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1977 میں پہلی شادی بزنس ویمن اور ماڈل ایوانیا سے کی تھی۔ یہ شادی 13 سال چلی تھی۔ ان سے ٹرمپ کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔
انھوں نے دوسری شادی ٹیلی وژن کی اداکارہ مارلہ میپل سے 1993 میں کی لیکن صرف 6 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔ جن سے ٹرمپ کی ایک بیٹی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری شادی فیشن ماڈل میلانیا سے 2005 میں کی۔ ان سے بھی ٹرمپ کی بیٹی ہے۔
[ad_2]
Source link