35

لاہور میں جرائم کی شرح 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، پولیس کا دعویٰ

[ad_1]


لاہور:

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت میں جرائم کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آئی جبکہ مسلسل چوتھے ماہ بھی وارداتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور پولیس کے آپریشن ونگ نے 15 کال ڈیٹا کی تقابلی رپورٹ عام کر دی جس کے مطابق گزشتہ کے مقابلے رواں سال اکتوبر میں املاک کے خلاف جرائم میں 44 فی صد کمی واقع ہوئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں گھناونے جرائم کی شرح میں 46 فی صد کمی آئی، اکتوبر 23 میں 5814 جبکہ اکتوبر 24 میں 2663 گھناؤنے جرائم رپورٹ ہوئے، اسی طرح چوری کی وارداتوں میں 77 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں چوری کی 1577 جبکہ اکتوبر 24 میں 441 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اکتوبر 2024 میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کی ایک بھی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

اسی طرح اکتوبر 2024 میں کار چوری کی وارداتوں میں 52 فی صد کمی واقع ہوئی جبکہ اکتوبر 2023 میں کار چوری کی 50 جبکہ اکتوبر 24 میں 24 وارداتیں ہوئی تھیں۔

گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے میں 62 فی صد کمی واقع ہوئی، گزشتہ سال گن پوائنٹ پر 131 جبکہ اکتوبر 2024 میں 50 موٹرسائیکل چھینے گئے۔ اکتوبر 2024 میں موٹر سائیکل چوری میں 43 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز اور مجرموں کی جدید ٹیکنالوجی سے نشاندہی کر رہے ہیں، ہیومین اینٹیلی جنس میں اضافہ اور افسران کی میرٹ پر تعیناتی نے کلیدی کردار ادا کیا، مسلسل جان پر کھیل کر دن رات ڈیوٹی کرنے والے اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون اور بروقت اطلاع نے جرائم کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن میرا پنجاب محفوظ سے محفوظ تر پر عمل پیرا ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں