67

کشمور میں ڈاکو رائس مل سے ہندو تاجر کو اغوا کر کے لے گئے

[ad_1]


KASHMORE:

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکو رائس مل سے ہندو تاجر کو اغوا کر کے لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطباق کندھ کوٹ کشمور کے علاقے دیرا موڑ کے مقام پر رائس مل میں داخل ہوکر مسلح ڈاکوں نے ہندو تاجر راج کمار کو اغوا کرلیا۔

ڈاکوؤں نے تاجر اغوا کرنے کے دوران ملز میں لوٹ مار کی اور پھر تاجر راج کمار کوتشدد کے بعد اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ نے آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام سے تاجر کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کچے کے ڈاکو تاجروں اور دیگر افراد کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں اور پھر اُن کے اہل خانہ کو تشدد کی ویڈیوز بناکر بھیج کر رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں