43

دورانِ حمل وٹامن ڈی کا استعمال بچوں کی ہڈیوں کے لیے مفید قرار

[ad_1]

ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو دورانِ حمل اضافی وٹامن ڈی کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں کی سات برس کی عمر تک ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن اور یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن کی رہنمائی کی جانے والی تحقیق کے لیے ہڈیوں کی کثافت کے اسکین لیے گئے جس میں دیکھا گیا کہ ان بچوں کی ہڈیوں میں زیادہ کیلشیئم اور زیادہ معدنیات پائے گئے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والے مطالعے میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج دورانِ حمل وٹامن ڈی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

وٹامن ڈی جسم میں کیلشیئم اور فاسفیٹ کی مقدار کو قابو میں رکھتی ہے۔ یہ معدنیات ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

2009 میں محققین کی جانب سے Mavidos (میٹرنل وٹامن ڈی اوسٹوپوروسِس) نام کی ایک تحقیق شروع کی گئی جس میں ساؤتھمپٹن، آکسفورڈ اور شیفیلڈ سے 1000 سے زیادہ خواتین کا انتخاب کیا گیا۔

حمل کے دوران خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو روزانہ وٹامن ڈی کے 1000 انٹرنیشنل یونٹس اضافی دیے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو ایک فرضی دوا دی گئی۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی کہ وٹامن ڈی کے مثبت اثرات بچوں کی ہڈیوں پر چار اور چھ برس کی عمر اور سات برس کی عمر میں ایک جیسے رہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں