[ad_1]
اسلام آباد:
ججز کمیٹی نے تین سال کنٹریکٹ پر سلیم خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا رجسٹرار اور گریڈ 19 کے محمد عمیر کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے چیف جسٹس کا ڈیپوٹیشن پر اسٹاف آفیسر مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر 2024 سے آئندہ تین سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئے رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی تقرری تین سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔
دوسری جانب گریڈ 19 کے محمد عمیر کو چیف جسٹس پاکستان کا ڈیپوٹیشن بنیاد اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محمد عمیر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔
[ad_2]
Source link