41

کراچی؛ منگھو پیر میں نوجوان کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد

[ad_1]


کراچی:

منگھو پیر میں نوجوان کی تشد دزدہ گلا کٹی لاش ملی جسے کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے نہر پمپنگ اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی  ہے، لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔

ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے  جسے کسی تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر کے مذکورہ مقام پر پھینکا گیا ہے اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید جانچ کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں