43

حکومت نےآئینی ترمیم پر ہوئے مذاکرات کی روح کو سبوتاژ کیا، سیکریٹری جنرل جے یو آئی

[ad_1]


لاہور:

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی کرکے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی روح کو سبوتاژ کیا ہے۔

لاہورمیں جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت پنجاب اساتذہ تنظیموں کے مطالبات پورے کرے اور اساتذہ کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی نج کاری اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انحراف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے معماروں کا اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکلنا پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی جماعتوں نے جلد بازی میں سیاسی جماعتوں کو لاعلم رکھ کر پارلیمنٹ سے بل پاس کرائے جو غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران مذاکرات کی روح کو سبوتاژ کیا ہے اور مسترد شدہ امور کو منظورکرایا جو کسی طرح قابل قبول نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں