39

پنجاب اسموگ، ہائیرایجوکیشن کا اسکولز اور کالجز بند کرنے سے انکار، بچوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

[ad_1]


لاہور:

محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن نے اسموگ کے پیش نظر اسکول بند کرنے کے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بچوں کو ایس او پیز کے ساتھ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کی جانب سے بارہویں جماعت بشمول اے لیول تک سکولز بند کرنے کے احکامات کو محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ماننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایچ ای ڈی کا کہنا ہے بارہوریں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا ہمیں براہ راست حکومت کی جانب سے کوئی تحریری ہدایت یا مراسلہ جاری نہیں ہوا، ایچ ای ڈی اس تناظر میں کل سے پنجاب کے تمام سرکاری ونجی کالجز میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو جاری رکھے گا تاہم اسموگ کے ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرایا جائے گا۔

محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن نے کالجز میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مراسلہ بھی جاری کردیا، جس مین کہا گیا ہے کہ نجی کالجز بھی انٹرمیڈیٹ کلاسز بند کرنے سے انکاری ہیں۔

مراسلے میں بچوں کو ہر صورت حاضری یقینی بنانے کے سخت پیغامات بھی ارسال کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں