46

اسموگ کے باعث گوجرانوالہ کے بھی تمام اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز 10 روز کیلیے بند

[ad_1]

گوجرانوالہ کے تمام سرکاری، نجی اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز کو اسموگ کی وجہ سے 10 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری، پرائیوٹ ہائیر سیکنڈری اسکولز اور ٹیوشن سینٹر 7 نومبر سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کسی بھی اسکول کو تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلیے تمام تعلیمی افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ریجن کے اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین اور نارووال میں 7 سے 17 نومبر تک تعلیمی ادرے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں