32

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک، ایک زخمی

[ad_1]

سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ تیسراملز فرارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی جمیل ودیگر اہلکارگشت پر تھے کہ ان کا ٹکراؤ تین ڈاکوؤں سے ہوا۔پولیس نے ملزمان کو روکنا چاہا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت ہلاک ہوا،جس کی شناخت عجب گل ولد کرم خان جبکہ زخمی ملزم کی شناخت خیال محمد ولد حضرت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کا نام حضرت گل ولد سعید خان معلوم ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے ہلاک وزخمی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی نائن ایم ایم اور تیس بور پستول برآمد کی ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے  ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں