[ad_1]
دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی کرکٹرز کا ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی آکیڈمی کا دورہ کیا۔
قومی کرکٹرز میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، عامر جمال، اور عرفات منہاس نے گلیسپی اکیڈمی میں سہولیات کا جائزہ لیا اور تربیتی مرکز کا معائنہ اور اعلیٰ ترین سہولیات کی تعریف کی۔
قومی کھلاڑی جدید بالنگ مشینوں اور تربیتی سہولیات سے متاثر ہوئے جنہیں بیٹرز کی تکنیک نکھانے کیلئے جانا جاتا ہے، کھلاڑیوں نے اکیڈمی کی شاپ سے کئی کرکٹ گیئرز خریدے۔
مزید پڑھیں: ناصر، رمیز بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے
دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو کینگروز کے ہاتھوں 2 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، تین میچز کی سیریز میں میزبان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ) 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link